کابل9اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جاری آپریشن میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نیوی کیپٹن بِل کے مطابق یہ فوجی ایک مارٹر گولا لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا اور ہفتہ آٹھ اپریل کی شام وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ سالوین نے امریکی فوجی کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ مزید تفصیلات وقت آنے پر عام کی جائیں گی۔ ننگر ہار میں افغان اور امریکی فوجی پچھلے دو برسوں سے عراق و شام میں متحرک دہشت گرد گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستگی رکھنے والے اسی نام کے گروپ کے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔